03:52 pm
دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

03:52 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ۔۔۔۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل موصول، کینگروز پاکستان کی ہوم سیریز 2021 کے سلسلے میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کراچی میں کھیل سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے
۔ بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے ساتھ 2021 میں متحدہ عرب امارات میں مکمل کرکٹ سیریز کھیلنی ہے۔ اس سیریز کے سلسلے میں ہی آسٹریلیا ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کراچی آ کر کھیل سکتی ہے۔ اس سلسلے میں معاملات ورلڈکپ کے بعد آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام کے دورہ پاکستان کے دوران طے کیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ انتہائی مختصر ہوگا۔ کینگروز کی ٹیم میچ سے 90 منٹ قبل دبئی سے کراچی کی فلائٹ کے ذریعے شہر قائد پہنچے گی۔ جبکہ میچ کا اختتام ہوتے ہی آسٹریلوی ٹیم واپس روانہ ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں