07:06 am
شعیب ملک کی کرکٹ ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا جذباتی ہوگئیں

شعیب ملک کی کرکٹ ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا جذباتی ہوگئیں

07:06 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام تحریر کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے پرسراہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے گزشتہ برس جون میں ہی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ گزشتہ روز بنگلہ دیش سے میچ کے بعد شعیب ملک نے کہا کہ آج ان کا ون ڈے کیریئر
ختم ہوگیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔شعیب ملک کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پرجذباتی پیغام شیئرکرتے ہوئے کہا ’’ہرکہانی کا اختتام ہے، لیکن اس زندگی میں ہراختتام کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے، شعیب آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کے لیے خدمات انجام دیں، آپ اسے عزت اورعاجزی کے ساتھ جاری رکھیں۔ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس کے لیے مجھے اورازہان کو آپ پر فخر ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اس پرفخر ہے۔واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ روزون ڈے کیریئر کے اختتام پر افسردہ ہوتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے اورصرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر ہی توجہ دیں گے۔