03:55 pm
نیوزی لینڈ کے بعد میجر جنرل آصف غفور نے بھی بھارت کو سرپرائز دے دیا

نیوزی لینڈ کے بعد میجر جنرل آصف غفور نے بھی بھارت کو سرپرائز دے دیا

03:55 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھا کر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت میں پہلے ہی صف ماتم بچھی ہوئی ہےاوپر سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی غمزدہ بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کو شکست دے کر ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں نیوزی لینڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کیلیے یہ انتہائی شاندار فتح تھی ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس جوش و جذبے اوراسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جو انہیں ایک ایسی عظیم قوم سے ملا جو اخلاقی طور پر انتہائی مضبوط ہے۔انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن کو ٹیگ کرتے ہوئے اخلاقی اقدار بہت معنی رکھتی ہیں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ’ سرپرائزڈ بائی نیوزی لینڈ‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرکے بھارت کو ایک بار پھر سرپرائز کردیا۔

تازہ ترین خبریں