04:09 pm
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کی وجہ بھارتیوں کا غرور نکلا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کی وجہ بھارتیوں کا غرور نکلا

04:09 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں عبرتناک شکست کی وجہ بلاشبہ بھارتی ٹاپ آرڈر کی ناقص کارکردگی تھی لیکن اب اس کی وجہ کچھ بڑے بول بھی بتائے جا رہےہیں جو کل بارش کی وجہ سے کھیل روک دیے جانے پربھارتیوں کی جانب سے بولے گئے تھے۔منگل کی شام جب بارش کی وجہ سے سیمی فائنل ریزرو ڈے میں چلا گیا تو مانچسٹر اور مانچسٹر سے لندن آتے ہوئے
بھارتی تماشائی اس قدر خوش فہمی اور خود فریبی کا شکار تھے کہ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ تر نوالہ ہے سیمی فائنل کا بقیہ حصہ تو محض رسمی کارروائی ہوگا۔مانچسٹر پکاڈلی سے لندن کی دو گھنٹے کی ٹرین میں بھارتی شائقین برملا یہ کہتے ہوئے سنے گئے کہ اب ورلڈ کپ ہمارا ہے لیکن بھارت کو ٹورنامنٹ سے باہر کرکے نیوزی لینڈ نے تہلکہ مچادیا۔بھارتی تماشائی روتے ہوئے اولڈ ٹریفورڈ سے روانہ ہوئے۔ مرد، خواتین بچے بھی اس ہار کو برداشت نہ کرسکے اور جذباتی ہوکر زار وقطار روتے ہے۔ کچھ شائقین روایتی انداز میں اپنے سینیئر کھلاڑیوں کو برا بھلا کہہ رہے تھے۔ کچھ ایک دوسرے کو تسلیاں دیتے رہے۔ایک بزرگ کوہلی کیلئے کہہ رہے تھے کہ غضب کیا جو تیرے وعدے پر اعتبار کیا۔ گروپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں مشکوک انداز میں ہارنے والے بھارتی ٹیم نے پاکستان کو تو ٹورنامنٹ سے باہر کرادیا لیکن اس کا اپنا تیسری بار ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

تازہ ترین خبریں