06:55 am
سیمی فائنل میں بھارت کو شکست کیوں ہوئی ؟ شعیب اختر نے اصل وجہ بیان کر دی

سیمی فائنل میں بھارت کو شکست کیوں ہوئی ؟ شعیب اختر نے اصل وجہ بیان کر دی

06:55 am

اسلام آباد (نیو زڈیسک )ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیدی ہے جس پر پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے ہیں شکست کی وجہ بیان کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ
آئی سی سی کے جاری ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی ، دھونی اور جدیجہ اپنی شاندار بیٹنگ کے باعث ٹیم کو تقریبا میچ میں واپس لے آئے تھے ، یہ بہت بڑا اپ سیٹ ہے ، نیوزی لینڈ فائنل میچ میں پہنچ گیا جبکہ بھارت باہر ہو گیا ۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم صرف221 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تاہم دھونی اور جدیجہ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔

تازہ ترین خبریں