07:32 am
ورلڈ کپ میں کیویز کا مقابلہ کون کریگا ، فیصلہ آج

ورلڈ کپ میں کیویز کا مقابلہ کون کریگا ، فیصلہ آج

07:32 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کی ایک ٹیم نیوزی لینڈ کا تو فیصلہ ہو گیا ہے۔ بڑے مقابلے میں کیویز کا مقابلہ کون کرے گا یہ آج پتہ چل جائے گا ۔ میزبان انگلینڈ اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا دوسرے سیمی فائنل میں آج مدمقابل آئیں گے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا ۔کرکٹ کی دنیا کے روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں برمنگھم میں ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سو اڑتالیس ایک روزہ میچز ہوئے ۔ بیاسی میں آسٹریلیا اور اکسٹھ میں انگلینڈ فاتح رہی ۔آسٹریلیا اور انگلینڈ ورلڈکپ میں آٹھ مرتبہ مدمقابل آئیں ۔
چھ میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی اور دو میں اسے شکست ہوئی ۔انیس سو بانوے کے ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ کو دفاعی چیمئپن کے خلاف کبھی فتح نصیب نہ ہوئی ۔اس عرصے کے دوران انگلینڈ کو کبھی ناک آؤٹ اسٹیج میں جیت نہ ملی ۔میزبان ملک کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ ایجبیسٹن میں آخری دس میچوں میں وہ فاتح رہی اور دو ہزار ایک سے اس اسٹیڈیم میں شکست آسٹریلیا کا مقدر بنی ۔موجودہ ورلڈکپ میں بیسجون کو آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چونسٹھ رنز سے شکست دی تھی ۔میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے میں انگلینڈ کو 3میچوں میں شکست ہوئی جبکہ آسٹریلیا نے 2 میچ ہارے ہیں ۔انگلینڈ نے آج تک کبھی کوئی ورلڈ کپ نہیں جیتا، آسٹریلیا نے اب تک پانچ مرتبہ عالمی کپ اپنے نام کیا ہے ۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنز کو ایک روزہ میچز میں پانچ ہزار رنز بنانے کے لیے صرف انیس رنز چاہیے ۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے مچل اسٹارک کو ورلڈکپ میں پچاس وکٹوں کے حصول کے لیے دو شکار کرنا ہوں گے ۔

تازہ ترین خبریں