08:36 am
ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے صوبے کردار ادا کریں: فہمیدہ مرزا

ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے صوبے کردار ادا کریں: فہمیدہ مرزا

08:36 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کےلئے صوبوں کو اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے کانفرنس روم میں قومی بیس بال ٹیم کی ویسٹ ایشیاء کپ میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشنز کو کارکردگی کی بنیاد پر سپورٹ کیا جا رہا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا چاہئے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا
کہ کرپشن نہیں ہونے دیں گے اور ہر آدمی کو اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گا۔ صوبوں کو کھیلوں کی ترقی کےلئے گراس روٹ سطح پر کام اور سپورٹس فیڈریشنز کو سپورٹ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں نیشنل گیمز خیبرپختونخوا میں ہونے جا رہی ہیں، صوبوں کو اچھی ٹیمیں تیار کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراءکھیل کے اجلاس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں