02:32 pm
سٹیو سمتھ پر ایک بار پھر انگلش تماشائیوں کی ہوٹنگ

سٹیو سمتھ پر ایک بار پھر انگلش تماشائیوں کی ہوٹنگ

02:32 pm

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز سٹیوسمتھ کو تماشائیوں کے ناپسندیدہ رویے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی بیٹنگ کے تباہ حال آغاز پر سمتھ بیٹنگ کرنے میدان میں آگئے تو سٹیڈیم میں موجود ہزاروں انگلش تماشائیوں نے ہوٹنگ کرکے ان کا استقبال کیا تاہم سمتھ نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی توجہ بیٹنگ پر مرکوز کیے رکھی۔
اور اپنی ٹیم کو بدترین صورتحال سے نکالا۔ انھوںنے 85رنز کی اننگز کھیلی اور وکٹ کیپر کی شاندار تھرو پر رن آئوٹ ہو گئے اور پویلین کی جانب واپسی پر ایک بار پھر انھیں تماشائیوں کی ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑگیا۔ گزشتہ برس مارچ میں جنوبی افریقہ میں سیریز کے دورا ن سمتھ ، ڈیوڈ وارنراور میڈیم پیسر بین کرافٹ پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگا تھا جس کے بعد دونوں بلے بازوں نے ایک ایک سال کی پابندی کا سامنا کرکے کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کی۔

تازہ ترین خبریں