03:50 pm
ورلڈ کپ سیمی فائنل ، انگلینڈکے دونوں اوپنر یکے بعد دیگرے آئوٹ

ورلڈ کپ سیمی فائنل ، انگلینڈکے دونوں اوپنر یکے بعد دیگرے آئوٹ

03:50 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کےخلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اس وقت انگلش ٹیم ہدف کا تعاقب کر رہی ہے اور انگلینڈ نے 23اوورز میں دو ووکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنالیے ہیں۔ انگلش اوپنرز جونی بئیر سٹو اور جیسن رائے نے اپنی ٹیم کو ایک جارحانہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد آسٹریلیا کی میچ میں واپسی کی ساری امیدیں دم توڑ گئیں۔ صر ف 65گیندوں پر 9چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 85رنز بنانے والے جیس رائے کمنز کی گیند پر کیپر کیری کو کیچ تھما بیٹھے۔ جبکہ جونی بئیر سٹو سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
اس وقت کپتان ائین مارگن اور جوئے روٹ وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 48ویں اوور میں 223رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سٹیو سمتھ نے 85جبکہ ایلکس کیری نے 46رنز بنائے۔ انگلش بالروں ووکس اور عادل رشید نے تین تین جبکہ آرچر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ جیتنے والی ٹیم 14تاریخ کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں مد مقابل ہو گی

تازہ ترین خبریں