04:08 pm
وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل مانتا ہوں،بولٹ

وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل مانتا ہوں،بولٹ

04:08 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ نے وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں ٹرینٹ بولٹ کا کہناتھا کہ انھوںنے وسیم اکرم کو گیند بازی کرتے دیکھا تھا اور جو کچھ وہ گیند کے ساتھ کرتے تھے وہ قابل دید تھا۔ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ وسیم اکرم سے کئی بار مل بھی چکے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان میں زیادہ
تر تماشائیوں کی حمایت گرین شرٹس کے ساتھ ہونے پر بولٹ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ہم لاہور میں کھیل رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس دن کافی سردی تھی تاہم اس کے باوجود گراؤنڈ میں تماشائی خاصے پرجوش تھے۔بھارت کے خلاف میچ میں ٹاپ آرڈر کی وکٹیں لینے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین آغاز تھا۔بولٹ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر ہم اچھی گیند بازی کریں تو ہماری گیندیں کسی کے لیے بھی مشکل کھڑی کرسکتی ہیں، ہماری گیند بازی سے ان کی بیٹنگ پر دباؤ پڑا

تازہ ترین خبریں