04:21 pm
انگلینڈ روایتی حریف آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ روایتی حریف آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا

04:21 pm

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2019کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ برمنگھم میں کھیلے گئے یکطرفہ میچ میں انگلینڈ نے یکطرفہ میچ میں روایتی حریف آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شکست دےدی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیاگیا 224رنز کا ٹارگٹ انگلینڈ نے 33ویں اوورمیں دو وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے نے پانچ
چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 85رنز بنائے جبکہ جوئے روٹ نے بھی 49رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان مارگن 45 رنز بنا کرتیسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک اور کمنزنے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔اس سے قبل اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 48ویں اوور میں 223رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سٹیو سمتھ نے 85جبکہ ایلکس کیری نے 46رنز بنائے۔ انگلش بالروں ووکس اور عادل رشید نے تین تین جبکہ آرچر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم 1992کے بعد پہلی با ر ورلڈ کپ فائنل میں پہنچی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ فائنل کھیلے گی ۔

تازہ ترین خبریں