01:15 pm
 شعیب اختر بھارتی ٹیم کے حق میں میدان میں اتر آئے

شعیب اختر بھارتی ٹیم کے حق میں میدان میں اتر آئے

01:15 pm

مانچسٹر(آن لائن)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر شکست خوردہ بھارتی ٹیم کے حق میں میدان میں اتر آئے ہیں ۔جمعہ کو ایک بیان میں شعیب اختر نے بھارت کے شائقین سے درخواست کی کہ وہ ویرات کوہلی الیون پر غصہ نہ کریں کیونکہ اس نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ اسی طرح شعیب اختر نے دھونی کو ’لیجنڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ڈائیو لگالیتے تو رن آئوٹ سے بچ سکتے تھے۔
سابق اسپیڈ اسٹار نے رویندرا جڈیجا کو قدرے بدقسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس گیند پر وہ آئوٹ ہوئے وہ چھکے والی تھی مگر تھوڑی اوپر اٹھ گئی جس سے وکٹ گنوانا پڑی