02:10 pm
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کا فائنل میچ کی پیشگی ٹکٹس خریدنے والے بھارتی شائقین کرکٹ پر طنز

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کا فائنل میچ کی پیشگی ٹکٹس خریدنے والے بھارتی شائقین کرکٹ پر طنز

02:10 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ ایونٹ سے تو باہر کرہی دیا ہے تاہم اس کے بعد کئی کیویز کھلاڑیوں نے کچھ ایسے بیانات دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہےجس نے بھارتیوں کے زخم ہرے کردیے ہیں ۔ بلیک کیپس کے آل رائونڈ کرکٹر جمی نیشام نے بھارتی شائقین کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ اگر انھوںنے ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹس پہلے خرید لیے تھے
اور اب وہ انھیں فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آفیشل پلیٹ فار م کے ذریعے یہ ٹکٹس فروخت کرکے باقی شائقین کو میچ دیکھنے کا موقع دیں۔ جمی نیشام نےکہا کہ میں جانتا ہوں کہ زیادہ منافع حاصل کرنا پرکشش ہے لیکن ٹکٹوں کی فروخت سے صرف امیروں کو فائدہ نہیں اٹھانے دینا چاہیے۔ بھارتیوں نے اس پیغام کو اپنے لیے طنزیہ اور ہتک آمیز خیال کیا ہے اور وہ جوابی تبصروں میں سخت الفاظ استعمال کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کئی بھارتی شائقین کرکٹ نے یہ سمجھ کر فائنل میچ کے ہزاروں پائونڈز کے ٹکٹس بھی خرید بیٹھے کہ بھارت نیوزی لینڈ کو حلوے کی طرح نگل کر فائنل میچ کےلئے کوالیفائی کر لے گا۔ اسی تناظر میں جمی نیشام کے پیغام کو زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا جا رہاہے۔