06:59 am
کیاشعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار؟

کیاشعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار؟

06:59 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار؟ کھیلوں کے شعبے سے وابستہ صحافی کے دعوے کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی جلد شادی کرنے والے ہیں اور ممکنہ طور پر ان کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھیلوں کے شعبہ سے وابستہ نجی ٹی وی چینل کے ایک صحافی کی جانب سے پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔صحافی کی جانب سے اشاروں میں بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیا جنریٹر شادی کرنے والا ہے؟ اور دلہن کا تعلق بھارت سے ہوگا؟
یہاں واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی کو جنریٹر کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔صحافی کے اس انکشاف کے بعد سے سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے اور شائقین کرکٹ اور حسن علی کے مداح یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ فاسٹ باولر نے جیون ساتھی کے طور پر کس لڑکی کا انتخاب کیا ہے۔تاہم اس حوالے سے خود حسن علی کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق، تردید یا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ اگر فاسٹ باولر حسن علی بھارت کی کسی لڑکی کو اپنی اہلیہ کیلئے منتخب کرتے ہیں تو یہ پہلا موقع نہیں ہوگا جب کسی پاکستانی کرکٹر نے بھارت سے دلہن لائی ہو۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان بھی بھارتی خواتین سے شادی کر چکے ہیں۔ اگر حسن علی بھی بھارت کی کسی خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو پھر وہ بھی شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان کے کلب میں شامل ہو جائیں گے۔ جبکہ اس کلب میں شامل جتنے بھی افراد ہیں وہ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے