08:25 am
 ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے پہلے بارش شروع ہو گئی ہے

ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے پہلے بارش شروع ہو گئی ہے

08:25 am

لندن (نیوز ڈیسک ) لندن میں ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے پہلے بارش شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2گھنٹے تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئی سی سی ذرائع کے مطابق اگر بارش نہ رکی تو ورلڈ کپ فائنل کل ہو گا۔ ورلڈکپ فائنل کی تیاریاں مکمل ہیں،جبکہ وکٹ کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے، لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراونڈ پر شیڈول میچ کیلئے بیٹنگ وکٹ تیار کی گئی ہے، ہائی اسکورنگ میچ ہونے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈاور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ فائنل کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ وکٹ کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول فائنل کے دوران رنز کا انبار لگنے کا امکان ہے۔فائنل کیلئے وکٹ ایسی تیار کی گئی ہے جو بلے بازوں کیلئے سازگار ہوگی۔ اسی باعث فائنل ہائی اسکورنگ ہونے کا امکان ہے۔