02:01 pm
ورلڈ کپ 2019کا بہت بڑا اپ سیٹ ،فاتح کون ہوگا ؟

ورلڈ کپ 2019کا بہت بڑا اپ سیٹ ،فاتح کون ہوگا ؟

02:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ 2019کا بہت بڑا اپ سیٹ ،فاتح کون ہوگا ؟ نیوزی لینڈ ٹیم کے انگلینڈ کو ہدف نے ساری بات واضح کر دی ۔۔۔۔ورلڈکپ 2019 ءکا ٹائٹل جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 242رنز کا ہدف دیا ہے ۔ لارڈز میں کھیلے جارہے ورلڈکپ فائنل میچ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلش باؤلرز نے نپی تلی گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے اوپنرز کو کھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں دی
البتہ گزشتہ میچوں کی نسبت اس مرتبہ کیوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔ گزشتہ میچوں میں بدترین ناکامی سے دوچار رہنے والے مارٹن گپٹل آج قدرے بہتر فارم میں نظر آئے لیکن 29 کے مجموعی سکور پر وہ 19 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے، انہوں نے ناصرف اپنی وکٹ گنوائی بلکہ ریویو لے کر اپنی ٹیم کو اہم سہولت سے محروم کردیا۔ اسکے بعد ہنری نکولس کا ساتھ دینے کپتان کین ولیمسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیٹنگ لائن کو سنبھالا دیا اور ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا۔ دونوں نے اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، انگلینڈ نے لیام پلنکٹ کے ذریعے اہم وکٹ حاصل کرتے ہوئے 30رنز بنانے والے کین ولیمسن کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا،امپائر کمار دھرماسینا نے آؤٹ نہیں دیا جس پر انگلینڈ نے ریویو لیا اور ری پلے میں صاف ظاہر تھا کہ گیند کیوی کپتان کے بلے سے لگ کر وکٹ کیپر کے گلوز میں پہنچی تھی،ابھی نیوزی لینڈ کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ لیام پلنکٹ نے انگلینڈ کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے وکٹ پر سیٹ بلے باز ہنری نکولس کو بولڈ کر کے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا، انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 55رنز بنائے،اس کے بعد تجربہ کار روس ٹیلر نے ٹام لیتھم کے ہمراہ ٹیم کا سکور آگے بڑھانا شروع کیا لیکن ابھی سکور 141 تک ہی پہنچا تھا کہ روس ٹیلر امپائر میراس ایراسمس کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے۔ 15 رنز بنانے والے روس ٹیلر کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا حالانکہ ری پلے سے ظاہر تھا کہ گیند وکٹوں کے اوپر سے جا رہی تھی لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنا ریویو پہلے ہی گنوا چکی تھی لہٰذا ٹیلر پویلین لوٹنا پڑا،جمی نیشم اچھی فارم میں نظر آئے اور چند سٹروکس کھیل کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن لیام پلنکٹ کی ایک گیند کو مڈ آن کے اوپر سے کھیلنے کی کوشش میں وہ جو روٹ کو سیدھا کیچ دے بیٹھے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 173رنز پر پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی۔ ڈی گرینڈ ہوم16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹام لیتھم47رنز کی عمدہ باری کھیل کر پوویلین لوٹے،میٹ ہنری4رنز بنا کر آرچر کا پہلا شکار بنے،اس سے قبل ٹاس جیت کر کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرنا ان کےلئے انتہائی مشکل تھا لیکن ہماری کوشش ہو گی کہ بڑا ٹوٹل سکور بورڈ پرسجائیں، ہم نے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا ہے اور پرامید ہیں کہ جیت ہماری ہوگی۔ انگلینڈ کے کپتان این مورگن کا ٹاس ہارنے پر کہنا تھا کہ وہ بالکل مایوس نہیں ہوئے ہیں، آج جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا اور وہ اپنی ٹیم کے ہر کھلاڑی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لارڈز کے تاریخی میدان میں مدمقابل ہیں، جیت کسی کے بھی حصے میں آئے لیکن تاریخ ضرور رقم ہوگی کیوں کہ دونوں ہی ٹیمیں آج تک ورلڈکپ نہیں جیت سکی ہیں۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ لارڈز میں فائنل کےساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ کپ کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ فائنل ہارنےوالی ٹیم 20 لاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔ پاکستان ٹیم کو 3 لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔ آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلئے ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں