06:34 pm
انگلینڈ نے سنسنی خیزمقابلے کے بعدنیوزی لینڈ کوشکست دیدی

انگلینڈ نے سنسنی خیزمقابلے کے بعدنیوزی لینڈ کوشکست دیدی

06:34 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرانگلینڈ کو8وکٹوں کے نقصان پر241رنز بنائے اورانگلش ٹیم کوجیت کے لیے 242رنز کاہدف دیا۔انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور بیرسٹو پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 28 رنز پر گر گئی، سیمی فائنل میں جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے
جیسن روئے فائنل میں ناکام رہے اور 17 رنز بنا کر چلتے بنے جب کہ 59 کے مجموعے پر جوئے روٹ کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 7 رنز بنائے۔71 کے مجموعی اسکور پر بیرسٹو بولڈ ہوگئے، وہ 36 رنز بنا سکے جب کہ کپتان مورگن بھی ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے اور 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا فائنل لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلاگیا۔نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور نکولس ہینری نے کیا، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم وہ بڑی شراکت داری قائم نہ کر سکے اور 29 کے مجموعے پر اوپننگ جوڑی ٹوٹ گئی، آؤٹ آف فام مارٹن گپٹل فائنل میں بھی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے اور صرف 19 رنز پر ہی چلتے بنے۔ون ڈاون آنے والے کین ولیمسن اور اوپنر نکولس ہینری کے درمیان 74 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان ولیمسن 30 رنز بناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ روس ٹیلر صرف 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور نکولس بھی 55 رنز پر ہمت ہار گئے۔اس سے قبل کیوی ٹیم کے دونوں آل راؤنڈرز اہم میچ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، جمی نیشام 19 رنز بناکر پویلین لوٹے اور کولن ڈی گرانڈ 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اور کرس ووکس نے 3،3 جب کہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ایونٹ کے لیگ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دی تھی جب کہ آج کہ میچ کی انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کو لیگ میچز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم 27 برس بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے، اس سے قبل انگلش ٹیم 1979، 1987 اور 1992 میں ٹرافی کے قریب پہنچ کر خالی ہاتھ رہ گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اب تک ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہی ہے، 2015 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو تھی تاہم ٹائٹل آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا۔میچ برابرہوگیااورفیصلہ سپراوورسے کیاگیاجس میں انگلش ٹیم فاتح قرارپائی۔