03:44 pm
ورلڈ کپ میں ناقص امپائرنگ پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے گئے ‎

ورلڈ کپ میں ناقص امپائرنگ پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے گئے ‎

03:44 pm

لندن( آن لائن ) ورلڈ کپ میں ناقص امپائرنگ پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے گئے ، میچوں میں ناقص امپائرنگ مقابلوں کے فیصلوں اور ٹیموں کی عالمی کپ میں کارکردگی پر براہ راست اثر انداز ہوئی۔رائونڈ میچز میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف میچ میں امپائرنگ کا معیار انتہائی ابتر رہا اور فیصلے ویسٹ انڈیز ٹیم کے کلاف آئے۔ جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اس میچ میں شکست کا منہ بھی دیکھنا پڑا۔پھر بقیہ میچوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا اور جو آگے چل کر ناک آئوٹ میچز میں بھی نہ رک سکا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا

کے درمیان ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے جیسن روئے کو کیچ آئوٹ قرار دیا حالانکہ گیند ان کے بلے کے قریب بھی نہ تھی۔اس فیصلے پر جیسن روئے نے احتجاج بھی کیا اور اس پر اپنی میچ فیس سے محروم ہوگئے لیکن اس واقعے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کمار دھرماسینا کو فائنل کے لیے امپائر برقرار رکھا۔فائنل میں امپائرنگ کا معیار توقعات سے کہیں زیادہ ابتر رہا اور یہ بری کارکردگی چیمپیئن شپ میچ کے نتیجے پر بھی اثرانداز ہوئی۔نیوزی لینڈ نے فائنل بیٹنگ شروع کی تو ہنری نکولس کو دھرماسینا نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا جس پر انہوں نے ریویو لیا اور ان کا یہ اقدام درست ثابت ہوا کیونکہ گیند وکٹ کے اوپر سے گزر رہی تھی، یوں نکولس آٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔پھر دھرماسینا نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے خلاف کیچ کی اپیل مسترد کردی البتہ انگلینڈ نے ریویو لیا تو سری لنکن امپائر پھر غلط ثابت ہوئے اور انہیں اپنا فیصلہ تبدیل کر کے کیوی کپتان کو آئوٹ قرار دینا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی اننگز آگے بڑھی تو ایک ایسے موقع پر جب روس ٹیلر اور ٹام لیتھم اپنی ٹیم کی ڈوبتی نا کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے، امپائر میراس ایراسمس نے ٹیلر کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا۔ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ کے اوپر سے گزر رہی تھی لیکن بدقسمت ٹیلر اس فیصلے کو چیلنج نہ کرسکے کیونکہ مارٹن گپٹل پہلے ہی ریویو ضائع کر چکے تھے۔یہ سلسلہ انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران بھی جاری رہا ۔ جب اننگز کی پہلی ہی گیند پر ٹرینٹ بولٹ نے جیس روئے کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی لیکن میراس ایراسمس نے اسے مسترد کردیا۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ریویو لیا جس میں صاف واضح تھا کہ گیند وکٹوں پر لگ رہی ہے البتہ امپائر کے فیصلے کی وجہ سے روئے آئوٹ ہونے سے بچ گئے۔اب یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لیے بڑا سوال ہے کہ آخر اچھے معیار کے اماپئرز کی موجودگی کے باوجود ایسے امپائرز کو ٹائٹل میچ کی ذمے داری کیوں سونپی گئی جہاں ان کے فیصلے میچ کے نتیجے پر اثرانداز ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب