10:48 am
ویمن ایشز کرکٹ سیریز : انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 18جولائی کو پنجہ آزما ہوں گی

ویمن ایشز کرکٹ سیریز : انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 18جولائی کو پنجہ آزما ہوں گی

10:48 am

لندن(آن لائن) ویمن ایشز کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 18 جولائی سے ٹانٹن میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ویمن ٹیم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں میزبان انگلینڈ ویمن ٹیم کو 3-0 سے شکست دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ

میچ 18 سے 21 جولائی تک ٹانٹن میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جولائی کو چلمسفورڈ میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ 28 جولائی کو برائٹن کے مقام پر کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 جولائی کو بریسٹول میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں