02:00 pm
سائمن ٹفل نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے اوور تھرو کے رنز پر اعتراض اٹھا دہا

سائمن ٹفل نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے اوور تھرو کے رنز پر اعتراض اٹھا دہا

02:00 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بین الاقوامی امپائر سائمن ٹفل نے نیوزی لینڈ او ر انگلینڈ کے مابین ورلڈ کپ فائنل کے دوران ہونے والی سنگین غلطی کے تحت انگلینڈ کو ملنے والے اضافی رنز پر انگلی اٹھا دی ہے۔ سائمن ٹفل کا کہنا ہے کہ جبکہ انگلینڈ کو تین گیندوں پر نو رنز درکار تھے۔ اور مارٹن گپٹن کی تھرو بین سٹوک کے بلے سے ٹکراتی ہوئی بائونڈری لائن کے باہر چلی گئی تو اس وقت فیلڈ امپائر دھرما سینا نے چھ رنز کا اشارہ دیا
حالانکہ یہ پانچ رنز تھے۔ ٹفل نے مزید کہا کہ جس وقت تھرو سٹوک کے بیٹ سے ٹکرائی تو انھوںنے دوسرا رنزمکمل نہیں کیا تھا ۔ اس اعتبار سے اوور تھرو کے رنز ملا کر انگلینڈ کو چھ نہیں بلکہ پانچ رنز ملنا چاہیے تھے۔ واضح رہے کہ سائمن ٹفل 2004سے 2008تک مسلسل پانچ سال تک نمبر ایک بین الاقوامی امپائر ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔