05:13 pm
نیوزی لینڈ کے مایہ ناز کرکٹر نے ورلڈ کپ فائنل میں شکست دل پر ہی لے لی

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز کرکٹر نے ورلڈ کپ فائنل میں شکست دل پر ہی لے لی

05:13 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کو کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہو گئی ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کے آل رائونڈ کرکٹر جمی نیشم خاصے بد دل ہو گئے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوںنے بچوں کو کھیل سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ بچو کھیلوں میں شمولیت نہ اختیار کرنا، بیکری کا کام سیکھ لیں یا پھر کوئی اور کام کریں،
چاہے 60سال کی عمر میںموٹے ہو کر جائیں جائیں مگر خوش رہیں۔اس سے قبل انہوں نے نیوزی لینڈ کے تمام مداحوں سے شکست پر معذرت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میچ کے دوران ہماری پذیرائی کرنے کے لئے بہت شکریہ، ہمیں معاف کر دیں کہ ہم آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔

تازہ ترین خبریں