06:21 am
سابق کرکٹرشاہد آفریدی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

سابق کرکٹرشاہد آفریدی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

06:21 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں غریب اور نادار افراد کیلئے احساس پروگرام ، پناہ گاہوں جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔شاہدآفریدی نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی منصوبوں میں نجی شعبے میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے
اور نجی شعبہ پناہ گاہوں کی تعمیر میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی قابل تحسین ہے۔نجی شعبے کی عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن تعاون اورسہولت فراہم کی جائے گی۔