10:54 am
معروف بینڈ”کال “ کے لیڈ گلوکار اور اداکار جنید خان ’ریسل مینیا35‘ دیکھنے امریکا جاپہنچے

معروف بینڈ”کال “ کے لیڈ گلوکار اور اداکار جنید خان ’ریسل مینیا35‘ دیکھنے امریکا جاپہنچے

10:54 am

نیو یارک: معروف بینڈ”کال “ کے لیڈ گلوکار اور اداکار جنید خان ورلڈ ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کا سب سے بڑا ایونٹ ’ریسل مینیا‘ دیکھنے امریکا جاپہنچے ، ایونٹ دیکھنا اپنی زندگی کے یاد گار ترین لمحات میں سے ایک قرار دے دیا ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ” میں بچپن سے ہی ریسلنگ کا مداح رہا ہوں،کوئی ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ براہ راست دیکھنا میری’بکٹ لسٹ‘ میں سے ایک تھا اور موجودہ دور کے سب سے بڑے تفریحی ایونٹ سے بڑھ کر اور یہ کیا ہوسکتا تھا،ہمیشہ سے میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ منتظمین اتنا بڑا ایونٹ کس طرح سے اتنی اچھے طریقے سے کروالیتے ہیں،ایونٹ میں پرفارم کرنے والوں کو سلا م پیش کرتا ہوں،ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے میں یہ جانتا ہوں کہ اس سب کو حقیقت سے قریب تر ثابت کرنا انتہائی مشکل کام ہے اور وہ بھی براہ راست مداحوں کے سامنے،میرے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای لائیو ایکشن تھیٹر ہے جس کا بنیادی مقصد تفریح فراہم کرنا ہے او ر ایونٹ کے اختتام پر یہ کہ سکتا ہوں کہ میں بہت لطف اندوز ہوا“۔

یاد رہے کہ ریسل مینیا 35ایونٹ 7اپریل کو نیویارک میں منعقد ہوا تھا ۔                                                                    
 

تازہ ترین خبریں