03:42 pm
روسی حکومت نے کرکٹ کو کھیل تسلیم کرنے سے انکار کردیا

روسی حکومت نے کرکٹ کو کھیل تسلیم کرنے سے انکار کردیا

03:42 pm

ماسکو( آن لائن )روس کی حکومت نے کرکٹ کو باضابطہ طور پر کھیل تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کا مطلب ہے کہ فٹبال کے بعد دنیا کے مقبول ترین دوسرے کھیل کو حکومت کی جانب سے مالی سپورٹ حاصل نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ یہ حیران کن فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب عالمی کپ ٹورنامنٹ ختم ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا جس کے نتیجے میں دنیا کے سب سے بڑے ملک میں کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے
۔واضح رہے کہ روسی حکومت نے کھیلوں کی ایک فہرست میں کرکٹ کے علاوہ باکسنگ سے مماثل کھیل موئے تھائی کو بھی شامل نہیں کیا جو روسی حکومت کے مطابق بطور کھیل کوالیفائی نہیں کرتا حالانکہ روس میں کرکٹ 1870 سے کھیلی جا رہی ہے اور 2017 میں آئی سی سی نے اسے ایسوسی ایٹ رکنیت بھی دے دی تھی

تازہ ترین خبریں