03:06 pm
سرفراز احمد کو ہٹا کر اس کھلاڑی کو قومی ٹیم کا کپتان بنادیا جائے

سرفراز احمد کو ہٹا کر اس کھلاڑی کو قومی ٹیم کا کپتان بنادیا جائے

03:06 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد جہاں کوچنگ سٹاف کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تو وہیں ٹیسٹ کرکٹ اور محدود اوورز کی کرکٹ کیلئے الگ الگ کپتان کی باتیں بھی گردش کر رہی ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی اس کی ناقص کارکردگی کے باعث رن ریٹ پر منحصر تھی تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بہتر رن ریٹ کی بدولت سیمی فائنل میں پہنچ گئی اور پھر بھارت کو شکست دے کر فائنل بھی کھیلا۔میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کا آغاز ہی خاصا برا رہا اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ملنے والی عبرتناک شکست نے رن ریٹ کا ایسا
’بیڑہ غرق‘ کیا کہ دوبارہ سنبھلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان جاوید میانداد نے سرفراز احمد کی جگہ بابراعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ دیدیا ہے جو ورلڈکپ میں پاکستان کے سب سے بہترین بلے باز ٹھہرے جنہوں نے 67 سے زائد کی اوسط کیساتھ 474 رنز بنائے جن میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ وننگ سنچری اور تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔اگرچہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی کیلئے عماد وسیم اور محمد حفیظ کے نام بھی زیر گردش ہیں تاہم جاوید میانداد کا خیال ہے کہ کپتانی کسی ایسے کھلاڑی کو ملنی چاہئے جسے یہ ذمہ داری پہلے نہ ملی ہو۔ بابراعظم اس وقت پاکستان کا سب سے بہترین بلے باز ہیں اور لمبے عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرتے بھی نظر آتے ہیں۔جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو پاکستان کرکٹ کی بہترین کیلئے ترجیحات بدلنا ہوں گی اور یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آگے بڑھنا ہے یا مزید زوال پذیر ہونا ہے۔ ورلڈکپ کے بعد اب ہمیں ایک نئے چہرے کیساتھ نیا آغاز لینا ہے اس لئے بابراعظم ون ڈے ٹیم کی کپتانی کیلئے بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حکومت یکساں ترقی کے وژن پر کاربند ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

حکومت یکساں ترقی کے وژن پر کاربند ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

ڈس انفو لیب نے بھارت کا ایک اور جعلی فورم بے نقاب کر دیا

ڈس انفو لیب نے بھارت کا ایک اور جعلی فورم بے نقاب کر دیا

فوج ناگزیر ادارہ ، تعاون کیلئے تیار ہیں،فضل الرحمان

فوج ناگزیر ادارہ ، تعاون کیلئے تیار ہیں،فضل الرحمان

فیصل آباد : پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور جاں‌ بحق،3افراد زخمی

فیصل آباد : پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور جاں‌ بحق،3افراد زخمی

پولیس نے پشاورکوبڑی تباہی سے بچا لیا

پولیس نے پشاورکوبڑی تباہی سے بچا لیا

 اپوزیشن بھارتی و اسرائیلی ایجنٹ،جو پاک فوج پر یلغارکررہی ہے،فردوس

اپوزیشن بھارتی و اسرائیلی ایجنٹ،جو پاک فوج پر یلغارکررہی ہے،فردوس

 ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

سیالکوٹ:ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق،11زخمی

سیالکوٹ:ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق،11زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی