03:02 pm
خواجہ جنیدکوجونیئرقومی ہاکی ٹیم کاکوچ مقررکرنے کافیصلہ

خواجہ جنیدکوجونیئرقومی ہاکی ٹیم کاکوچ مقررکرنے کافیصلہ

03:02 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن سابق سیکرٹری شہباز احمدکے خلاف مہم چلانے میں پیش پیش رہنےو الے خواجہ جنیدپرمہربان ہوگئی اورانہیں نئے سیٹ اپ میں جونیئرٹیم کی کوچنگ سونپنے پراتفاق کیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن اورخواجہ جنیدکے درمیان ابتدائی مشاور ت مکمل ہوچکی ہے چندحل طلب معاملات کے فائنل ہوتے ہی ان کی تقرری کے
بارے میں باقاعدہ اعلان جلدکردیاجائیگا،سابق سیکرٹری شہباز احمد سینئر کے دور میں خواجہ جنید قومی سینئر ٹیم کے بااختیار ہیڈ کوچ تھے، ان کی کوچنگ میں ٹیم نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی ضرور کیاتھا تاہم مجموعی طور پر مایوس کن پرفارمنس کو جواز بناکر خواجہ جیند کو فارغ کردیاگیا تھا، جس پر وہ پی ایچ ایف حکام کے مخالف گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔اب سیکرٹری کی تبدیلی کے بعد خواجہ جنید کو نئے لڑکے تیار کرنے کا اہم ٹاسک سونپا جارہاہے۔ موجودہ فیڈریشن اس سے پہلے سابق کپتان اور 1984 کے اولمپک گولڈمیڈلسٹ منظور جونیئر کو چیئرمین سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں سونپ کرفیڈریشن کے خلاف مہم چلانے والوں کے غبارے سے ہوا نکالنے میں کامیاب رہی ہے۔