05:08 pm
کرکٹ سے علیحدگی   لیفٹیننٹ کرنل دھونی نےبھارتی فوج جوائن کرنے کا اعلان کر دیا

کرکٹ سے علیحدگی لیفٹیننٹ کرنل دھونی نےبھارتی فوج جوائن کرنے کا اعلان کر دیا

05:08 pm

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کرکٹ سے مختصر مدت کےلئے دوری اختیار کرکے بھارتی فوج کو جوائن کرنےکافیصلہ کر لیا ہے اور انھوںنے اس فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وکٹ کیپر نے ورلڈ کپ کے بعد دو ماہ تک کسی بھی فارمیٹ کی کرکٹ نہ کھیلنے کا اعلان کرتے ہوئےفیصلہ کیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کے کیمپ کو جوائن کریں گے
۔ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے بعددھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دبا? بڑھ گیا ہے اور میگا ایونٹ کے اہم میچز میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان کو تنقید کا سامنا ہے۔ 38سالہ مہندرا سنگھ دھونی ناصرف اب پہلے جیسی بلے بازی کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہ رہی ہے اور اسی وجہ سے دھونی کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔رپورٹس کے مطابق سلیکٹرز کی جانب سے بھارتی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے بارے میں سوچ بچار سے قبل ہی دھونی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو یہ پیغام بھجوا دیا ہے کہ وہ ٹیم کو دو ماہ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے،بھارتی ٹیم کے سابق کپتان بھارتی فوج کی رجمنٹ کو جوائن کریں گے اور اگلے دو ماہ تک اپنا بیشتر حصہ بھارتیفوج کیساتھ گزاریں گے۔یاد رہے کہ دھونی بھارتی فوج کی پیراشوٹ رجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی عہدے کے ساتھ رجمنٹ کو جوائن کریں گے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سینئر عہدیدار کے مطابق دھونی اس وقت کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے البتہ انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی ہے

تازہ ترین خبریں