07:29 am
سرفراز کو ہٹا کر اس لڑکے کو کپتان بنائو شعیب اختر نے ناقابل یقین نام دیدیا

سرفراز کو ہٹا کر اس لڑکے کو کپتان بنائو شعیب اختر نے ناقابل یقین نام دیدیا

07:29 am

لاہور ( آن لائن ) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ با ئولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر صرف ایک وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے کھلانا چاہئے اور ان کی بیٹنگ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ’’ سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ اور بلے بازی کی صلاحیت کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور انہیں اب کپتان برقرار نہیں رکھنا چاہئے بلکہ ان کی جگہ حارث سہیل کو ون ڈے اور
 
ٹی ٹونٹی کا کپتان بنا دینا چاہئے البتہ بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دی جا سکتی ہے، میں بابراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ انہوں نے بہت رنز بنائے ہیں‘‘۔شعیب اختر اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کے دوران سرفراز احمد کی فٹنس کے حوالے سے ان پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹیم کی حالت بدلنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبریں