08:19 am
ونڈہم اوپن گالف چیمپئن شپ یکم اگست سے امریکا میں شروع ہوگی

ونڈہم اوپن گالف چیمپئن شپ یکم اگست سے امریکا میں شروع ہوگی

08:19 am

ونڈہم اوپن گالف چیمپئن شپ یکم اگست سے امریکا میں شروع ہوگی
نیویارک :ونڈہم اوپن گالف چیمپئن شپ یکم اگست سے امریکی ریاست نارتھ کارولینا کے شہر گرینزبورو میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔
 
چیمپئن شپ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ چیمپئن شپ میں مشہور امریکی گالف کھلاڑی برینڈٹ سنیڈیکر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ چیمپئن شپ کیلئے 62 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ یکم اگست سے شروع ہونے کے بعد 4 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

تازہ ترین خبریں