09:34 am
بینک آف خیبر جونیئر سکواش چیمپئن شپ (کل) سے شروع ہوگی

بینک آف خیبر جونیئر سکواش چیمپئن شپ (کل) سے شروع ہوگی

09:34 am

پشاور: بینک آف خیبر جونیئر سکواش چمپئن شپ (کل) منگل سے پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہو رہی ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سکواش لیجنڈ قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کوالیفائنگ رائونڈ کا آغاز کیا گیا ہے 
 
جس میں 64 کھلاڑیوں نے شرکت کی ‘چیمپئن شپ میں انڈر11 اور انڈر13 کیٹیگریز میں میچ منعقد ہورہے ہیں مین رائونڈ کا آغاز آج سے ہورہا ہے ‘مقابلوں کی افتتاحی تقریب آج سہ پہر تین بجے منعقد ہورہی ہے جس کے لئے انتظامات مکمل ہیں انہوں نے بینک آف خیبر کے ایم ڈی‘ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش ‘صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر و سیکرٹری ایری گیشن دائود خان سمیت دیگر حکام کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے یہ مقابلے منعقد ہورہے ہیں جس سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم ہوئے ہیں اور امید ہے کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کانام روشن کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کے بعد دیگر کیٹیگریز کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائیں گی جس کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں