09:37 am
سابق عالمی چمپئن جان شیر خان کا چیف سیکرٹری محمد سلیم خان کے ساتھ ملاقات

سابق عالمی چمپئن جان شیر خان کا چیف سیکرٹری محمد سلیم خان کے ساتھ ملاقات

09:37 am

پشاور: 10 سال تک سکواش کی دنیا پر راج کرنے والے سابق عالمی چمپین جان شیر خان نے محمد سلیم خان چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے اُنکے دفتر میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات چیف سیکرٹری نے پاکستان کے لیے جان شیر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُنکو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکواش کے 8 عالمی چمپین جنکا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے نے 40 سالوں تک دنیا بھر میں سکواش کے میدان میں حکمرانی کی ہے جو کہ اس صوبے کے لیے فخر کا مقام ہے جسکی وجہ سے انکی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے ملک میں سکواش کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے جان شیر خان کو یقین دلایا کہ صوبے بھرمیں بشمول تمام ڈسٹرکٹ ٹرائیبل ایریا میں سکواش کی Activitiesاور اکیڈمیز لانچ اور پروموٹ کرنے کے لیے چیف سیکرٹری آفس اور خیبر پختونخوا ایڈمنسٹریشن نیک نیتی سے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
 
جان شیر خان کی خواہش پر چیف سیکرٹری محمد سلیم خان نے صوبے میں فرسٹ چیف سیکرٹری نیشنل سکواش ٹورنمنٹ شروع کرنے کے لیے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور اُمید ظاہر کی کہ ایسے ٹورنمنٹس سے صوبے بشمول تمام ڈسٹرکٹ ٹرائیبل ایریا میں بچوں میں سکواش کا رجحان پیدا ہو گا اور مستقبل میں جان شیر خان جیسے پلیئرز بنیں گے جو کہ سکواش کے میدان میں اپنے ملک و قوم کا نام ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں روشن کرینگے۔جان شیر خان نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ اور چیف سیکرٹری آفس نے سپورٹس اور بالخصوص سکواش کی بحالی کے لیے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور اُمید ظاہر کی کہ سکواش کے لیے یہ قابل قدر کردار مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔جان شیر خان نے چیف سیکرٹری محمد سلیم خان کی سکواش میں دلچسپی کو سراہا اور صوبے بھر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے چیف سیکرٹری کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کیا اور اُنکا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سپورٹس اور خصوصاً سکواش سے محبت کرنے والے لوگوں کے دم سے ہی اس ملک میں سکواش زندہ ہے اور انشاء اللہ رہے گی۔

تازہ ترین خبریں