09:52 am
پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

09:52 am

اسلام آباد: پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ پرسوں جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
 
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے تمام ڈویژنل ٹیموں کے انڈر۔20 اور 75 کلوگرام سے کم وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم دس کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگی اور چیمپئن شپ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں