10:39 am
قومی ہاکی چیمپئن شپ،آرمی نے گلگت کو30گولز سے روند ڈالا

قومی ہاکی چیمپئن شپ،آرمی نے گلگت کو30گولز سے روند ڈالا

10:39 am

کراچی: 65ویں ایئر مارشل نورخان قومی ہاکی چیمپئن شپ میں مضبوط ٹیموں نے کمزور ٹیموں کے خلاف گول کی بارش کردی۔پاکستان آرمی نے گلگت کے خلاف میچ میں 30 گول داغ دیئے۔ عباس نے پانچ ،زبیر نے چار جب کہ علی حیدر اور ارسلان نے تین تین گول کئے۔ سوئی سدرن گیس نے اسلام آباد کو 1- 13 سے شکست دی، رانا سہیل نے ہیٹ ٹرک کی۔
ان میچز میں مجموعی طور پرچھ ہیٹ ٹرکس اور 59 گول ہوئے۔
 
ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں نے مکمل برتری دکھائی۔ عبدالستار ایدھی سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ماری گیس نے فاٹا کو 0-13 گول سے ہرادیا۔سمیع اللہ اور وسیم ابرار نے ہیٹ ٹرک کیں۔ پاکستان نیوی نے بلوچستان کے خلاف چھ صفر سے میچ جیت لیا۔نیشنل بینک نے پولیس کے خلاف ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔ابوبکر نے گولز کی ہیٹ ٹرک کی۔

تازہ ترین خبریں