07:59 am
چالیس سال اسکواش پر حکمرانی کرنے والا پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش چمپئن ..

چالیس سال اسکواش پر حکمرانی کرنے والا پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش چمپئن ..

07:59 am

اسلام آباد : چالیس سال اسکواش پر حکمرانی کرنے والا پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش چمپئن شپ سے باہر ہوگیا ۔

 
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیم اسکواش چمپئن شپ میں انٹری کی آخری تاریخ سولہ جولائی تھی،پانچ ہزار پائونڈ فیس جمع نہ کروانے پر پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش ایونٹ سے باہر ہونا پڑا،ورلڈ اسکواش ٹیم چمپئن شب میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،اسکواش چمپئن شپ چودہ سے بائیس دسمبر تک واشنگٹن ڈی سی میں کھیلا جائے گا،پاکستان چھ بار ورلڈ سکواش ٹیم چمپئن شپ کا حصہ رہا ہے،1993 میں پاکستان آخری بار کراچی اس ایونٹ کا چمپئن رہا،اس ایونٹ کا دفاعی چمپئن مصر ہے۔

تازہ ترین خبریں