08:02 am
پاکستان کرکٹ کے نئے چیف سلیکٹر کیلئے شعیب اختر اور مصباح الحق کے نام ..

پاکستان کرکٹ کے نئے چیف سلیکٹر کیلئے شعیب اختر اور مصباح الحق کے نام ..

08:02 am

لاہور: پاکستان کرکٹ کے نئے چیف سلیکٹر کیلئے شعیب اختر اور مصباح الحق کے نام سامنے آگئے، معین خان بھی دوڑ میں شامل، انضمام الحق کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد نئے چیف سلیکٹر کا انتخاب 2 سے 3 ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کھیلوں کے شعبہ سے وابستہ معروف صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔
 
معین خان، مصباح الحق اور شعیب اختر نئے چیف سلیکٹر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نئے چیف سلیکٹر کا انتخاب 2 سے 3 ہفتوں میں کر لے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے تینوں فارمیٹ کے لیے الگ کپتانوں کی تقرری اور ریڈ اوروائٹ گیند فارمیٹ کے لئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے پرغورشروع کردیاہے،ٹیسٹ میچزکے لیے اظہرعلی اوراسد شفیق قیادت کے مضبوط امیدوارہیں،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک سرفراز احمد کوکپتان برقراررکھنے کی تجویزہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹونٹی کے لئے الگ الگ کپتان اورکوچ مقرر کرنے پرغور کررہاہے۔ریڈ بال طویل دورانئے کی کرکٹ کے لیے تجربہ کاراظہرعلی اور اسد شفیق قیادت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ون ڈے فارمیٹ میں عماد وسیم ،محمد حفیظ یا بابر اعظم کوقیادت سونپی جاسکتی ہے۔سرفرازاحمدجن کی زیرقیادت پاکستان نے 37 میں سے 30 ٹی ٹونٹی میچزمیں فتح حاصل کی اورآئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ایک سال سے ٹاپ پوزیشن پرفائزہے ،کو اگلے سال آسٹریلیامیں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک اس فارمیٹ کاکپتان برقرار رکھنے کی تجویزہے۔ بابراعظم کوٹیسٹ ٹیم کانائب کپتان بناکرمستقبل میں قومی ٹیم کی قیادت کےلئے تیارکیاجائے گا۔ریڈ بال سے ٹیسٹ میچز اور وائٹ بال سے محدود اوورزکرکٹ کے لئے الگ الگ ہیڈ کوچ اورکوچنگ سٹاف کی تقرری بھی زیرغورہے۔اس تجویز پرعمل کی صورت میں مکی آرتھر اوران کے معاون کوچز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک اپنے عہدوں پربرقراررکھے جائیں گے۔ ون ڈے اورٹی ٹونٹی کرکٹ میں میگاایونٹ تک تسلسل برقرار رکھا جاسکے۔جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے سابق زمبابوین بیٹسمین اورانگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور مضبوط امیدوار ہیں۔

تازہ ترین خبریں