08:21 am
فیفا انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ رواں سال اکتوبر میں شروع ہوگا

فیفا انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ رواں سال اکتوبر میں شروع ہوگا

08:21 am


برازیلیہ:فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ کا 18 واں ایڈیشن رواں سال اکتوبر میں برازیل میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کی 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔

 
میگا ایونٹ میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ، انگولا، نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور، ا?سٹریلیا، سائوتھ کوریا، ہیٹی، فرانس، چلی، امریکا، سینیگال، جاپان، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، تاجکستان، کیمرون، سولومن جزائر، پیراگوئے اور میکسیکو شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 24 ٹیموں کو 6 مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں