03:06 pm
پی ایس ایل فائیوکے تمام میچز پاکستان میں ہی ہونگے مقابلے کن کن شہروں میں کرائے جائینگے؟اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل فائیوکے تمام میچز پاکستان میں ہی ہونگے مقابلے کن کن شہروں میں کرائے جائینگے؟اعلان کردیا گیا

03:06 pm

لاہور (آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا عزم کرلیا ہے۔پی ایس ایل فائیو کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ لاہور میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے فرنچائز مالکان کو کھانے پر مدعو کیا اور اس موقع پر پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے درمیان پی ایس ایل کے معاملات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں طے ہوا کہ پی ایس ایل فائیو کرانے کیلئے پی سی بی اور تمام فرنچائزز ایک پیج
پرہیں۔ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ جن غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے میں تحفظات ہیں انہیں مل کر دور کیا جائے گا۔اس حوالے سے انڈی پینڈنٹ کنسلٹنٹ کی بھی خدمات حاصل کرنے کی تجویز سامنے آئی۔ انڈی پینڈنٹ کنسلٹنٹ ایک معروف بین الاقوامی شخصیت ہو جو کھلاڑیوں کے خدشات دور کرکے انہیں پاکستان آنے کیلئے آمادہ کرے۔پی ایس ایل کے میچز فی الحال چار وینیوز لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں ہی ہوں گے۔ افتتاحی تقریب کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔ڈرافٹ کے مطابق 13 میچز لاہور، 9 میچز کراچی ، 8 میچز راولپنڈی اور 4 میچز ملتان میں کرانے کی تجویز ہے۔ملاقات میں پی ایس ایل سے متعلق معاملات کے حل کیلئے ورکنگ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں تمام 6 فرنچائزز کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی سربراہی ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کریں گے۔ کمیٹی میں بورڈ کے عہدیداران بھی شامل ہوں گے۔ ورکنگ کمیٹی ایک ماہ کے اندر پی ایس ایل فرنچائز کے تحفظات اور مطالبات پر بات چیت کرے گی اور تجاویز اور سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ حتمی فیصلے گورننگ کونسل ہی کرے گی۔ملاقات میں پی ایس ایل کی الگ شناخت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

 جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم

جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم

کھوکھرپیلس گینگ سےسواارب روپے کی اراضی واہ گزار کرائی،فردوس

کھوکھرپیلس گینگ سےسواارب روپے کی اراضی واہ گزار کرائی،فردوس

سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا گیا،مراد سعید

سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا گیا،مراد سعید

موسم میں حیران کن حدتک تبدیلی ،اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے

موسم میں حیران کن حدتک تبدیلی ،اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے

جنوری کا آخری ہفتہ بھی آ گیا،اپوزیشن کے استعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا:فردوس عاشق

جنوری کا آخری ہفتہ بھی آ گیا،اپوزیشن کے استعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا:فردوس عاشق

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی استنبول شپ یارڈ میں ویلڈنگ کی تقریب

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی استنبول شپ یارڈ میں ویلڈنگ کی تقریب

جنرل مشرف نے گھٹنے ٹیکے،ہم نے لیگیوں کی بدمعاشی ملیامیٹ کردی،شہبازگل

جنرل مشرف نے گھٹنے ٹیکے،ہم نے لیگیوں کی بدمعاشی ملیامیٹ کردی،شہبازگل

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے  کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی  جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

 مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

 نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی

نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی