02:31 pm
 ایشز سیریز پہلے ٹیسٹ میں امپائر جوئیل ولسن کو شائقین نے نابینا کالقب دیدیا

ایشز سیریز پہلے ٹیسٹ میں امپائر جوئیل ولسن کو شائقین نے نابینا کالقب دیدیا

02:31 pm

برمنگھم( آن لائن )شائقین نے پہلے ایشز ٹیسٹ میں ذمہ داری انجام دینے والے امپائر جوئیل ولسن کے وکی پیڈیا پیج میں ترمیم کرتے ہوئے انھیں نابینا لکھ دیا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایجبسٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے فیلڈ امپائر ولسن نے کئی علط فیصلے دیئے۔
البتہ ولسن زیرعتاب آئے، ترمیم کے بعد ان کے وکی پیڈیا پیج پر لکھا تھا کہ جوئیل شیلڈن ولسن 30 دسمبر 1966 کو پیدا ہوئے، وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے ایک بلائنڈ انٹرنیشنل کرکٹ امپائر ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان کی سوشل میڈیا پر کئی میمز بھی بنائی گئیں

تازہ ترین خبریں