06:16 am
مقبوضہ کشمیر پربھارتی جارحیت شاہد آفریدی و گوتم گمبھیر آمنے سامنے

مقبوضہ کشمیر پربھارتی جارحیت شاہد آفریدی و گوتم گمبھیر آمنے سامنے

06:16 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کشمیر میں بھارتی جارحیت پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جانا چاہیے، ہم سب کی طرح انہیں آزادی کا حق ملنا چاہیے،قوام متحدہ آخر کیوں بنائی گئی تھی
اور وہ کیوں سو رہی ہے؟ ۔ شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ پر ان کے حریف تصور کیے جانے والے گوتم گمبھیر نے معاملے کی حساسیت کو سمجھے بغیر ایک مرتبہ پھر تضحیک آمیز رویہ اپنایا۔ آفریدی کی اس ٹوئٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی بالکل درست ہیں، یہاں بلااشتعال جارحیت ہو رہی ہے، انسانیت سوز جرائم سرزد ہو رہے ہیں لیکن وہ ایک بات کا ذکر کرنا بھول گئے کہ یہ سب ʼپاکستان کے کشمیر میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید تضحیک آمیز رویہ اپناتے ہوئے آفریدی کو بیٹا کہہ کر پکارا اور کہا کہ پریشان نہ ہوں، بیٹا ہم جلد ہی اسے حل کریں گے۔

تازہ ترین خبریں