06:22 am
کپتانی کے پیچھے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں، بابر اعظم

کپتانی کے پیچھے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں، بابر اعظم

06:22 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو کپتانی کے پیچھے بھاگتے ہیں مگر میری ساری توجہ زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرنے کی طرف ہوتی ہے۔۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی قومی ٹیم کی کپتانی کے بارے میں نہیں سوچا، میری ساری توجہ اپنے ملک کی خاطر اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہوتی ہےسرفراز احمد کی کپتانی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا
کہ قومی ٹیم کے کپتان نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، ٹیم کا کپتان کون ہونا چاہئے؟ اس کا فیصلہ کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے۔بابر اعظم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ ویٹالیٹی ٹی ٹوئنٹی 2019 کپ میں سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔یاد رہے پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ سرفراز احمد کی جگہ ون ڈے ٹیم کے لئے بابر کو کپتان بنا کر نئی شروعات کرے۔انہوں نے کہا تھا کہ بورڈ کو یہ سوچنا ہو گا کہ کیسے کرکٹ میں بہتری لانی ہے، جن کھلاڑیوں نے پہلے کپتانی کی ہے ان کو دوبارہ آزمانے سے بہتر ہے کہ ایک نئے کھلاڑی کو موقع دیا جائے۔

تازہ ترین خبریں