09:01 am
فٹبال کلب کراچی نے فرینڈلی میچز میں 6 ٹیموں کو شکست دے دی

فٹبال کلب کراچی نے فرینڈلی میچز میں 6 ٹیموں کو شکست دے دی

09:01 am

کراچی : فٹبال کلب کراچی نے اپنے سلوگل پانی فلاسفی کے تحت فرینڈلی میچز میں 6 ٹیموں کو شکست دے دی اور کنگ آف سائوتھ فٹبال لیگ کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 15 کی ٹیم نے عثمان آباد یونین کو 11-1 کراچی ککر کو 3-0 اور ماڑی پور ٹکری کو 6-1 سے شکست دیدی جبکہ ایف سی کے کی سینئر ٹیم نے بلوچ مجاہد کو 1-0 غریب شاہ یونین کو 3-1 اور جہانگیر یونین کو 7-2 سے ہرادیا۔
 
انڈر 15 کی ٹیم میں ریان علی ٹاپ اسکورر تھے۔ انہوں نے 3 میچز میں 8 گول اسکور کیے جبکہ سینئر کی ٹیم میں مہتاب حسن اور پیر رافع نے 3، 3 گول اسکول کیے۔ ٹاپ اسکورر مہتاب حسن قرار پائے جنہوں نے 5 گول اسکول کیے۔ مقابلے میں فٹبال کلب کراچی کے بانی و صدر حمزہ فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلوگن پانی فلاسفی سے کھلاڑیوں میں جیت اور کھیل کا جذبہ بڑھ رہا ہے۔ فٹبال کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا پلیئرز بنانے کا مشن رکھتے ہیں۔ ملک میں فٹبال کو نئے لیول پر لے کر جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں