09:09 am
سینئراور جونیئر ہاکی ٹیموں کے لیے نیا کوچنگ سیٹ اپ لانے کا فیصلہ

سینئراور جونیئر ہاکی ٹیموں کے لیے نیا کوچنگ سیٹ اپ لانے کا فیصلہ

09:09 am

اسلام آباد: سینئراور جونیئر ہاکی ٹیموں کے لیے نیا کوچنگ سیٹ اپ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی ٹیم انتظامیہ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا، اس سلسلے میں سینئرزاور نوجوان کوچز پر انحصار کی پالیسی اختیار کی جارہی ہے، دوسرے مرحلے میں فنڈز ملنے پر غیر ملکی کوچز کو بھی ٹیموں کے ساتھ لگانے کی تجویز ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعید خان، رشید جونیئر، اصلاح الدین، خواجہ جنید کو سینئر اور جونیئر ٹیموں کے ہیڈ کوچز کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے، ان کے ساتھ وسیم احمد اور سہیل عباس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاہم ان دونوں کے ساتھ معاملات کا فائنل ہونا ابھی باقی ہے۔ ذیشان اشرف، سمیر حسین، مدثر علی خان اور دانش کلیم بھی فہرست میں شامل ہیں
 

تازہ ترین خبریں