09:16 am
راجرز کپ ٹینس، مونفلس، گیسکوئٹ، باٹسٹا ایگٹ اور ایڈرین منارینو مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

راجرز کپ ٹینس، مونفلس، گیسکوئٹ، باٹسٹا ایگٹ اور ایڈرین منارینو مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

09:16 am

مونٹریال ۔ : گیل مونفلس، رچرڈ گیسکوئٹ، باٹسٹا ایگٹ اور ایڈرین منارینو فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس نے حریف کینیڈین کھلاڑی پیٹر پولنسکی کو 6-7، 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، فرانس کے گیسکوئٹ بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی بینوئٹ پیئر کو شکست فاش سے دوچار کیا، اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک کو 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر پہلا مرحلہ عبور کیا، فرانس کے ایڈرین منارینو نے میخیل کوکوشکن کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

تازہ ترین خبریں