07:35 am
محمد حفیظ، شعیب ملک سِنٹرل کنٹریکٹ سے محروم

محمد حفیظ، شعیب ملک سِنٹرل کنٹریکٹ سے محروم

07:35 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ سے محروم کردیا۔پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق سیزن 2019-20 کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق 19 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
گذشتہ سال اس میں 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔کٹیگری اے میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں