09:55 am
پاکستان کرکٹ بورڈ نےسیزن2019-20 کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ جاری کردئیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نےسیزن2019-20 کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ جاری کردئیے

09:55 am

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈنے سیزن2019-20 کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 6 میچوں سمیت 3 ایک روزہ اور 9 ٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کرے گی۔
پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کونیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے۔ گذشتہ سال سنٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑیوں کو دئیے گئے تھے۔نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔کٹیگری اے: سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہکٹیگری بی:اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض کٹیگری سی:عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔ گذشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے۔محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ وسیم خان،منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی:اس موقع پرایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ہم نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی نے آئندہ سیزن کے لیے بلند اہداف رکھے ہیں۔ہم نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے معیار بلند کیا ہے۔ اعتماد ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا شیڈول: پاکستان بمقابلہ سری لنکا- 2 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا۔ 2 ٹیسٹ اور 2 ٹی ٹونٹی میچز پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز

تازہ ترین خبریں