08:21 pm
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ سے حفیظ اور شعیب ملک کونکال دیا

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ سے حفیظ اور شعیب ملک کونکال دیا

08:21 pm

لاہور(آئی این پی) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )نے سنیئر کرکٹرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نکال دیا جبکہ سینئر فاسٹ بائولر محمد عامر کی کنٹریکٹ میں تنزلی کردی جس کے بعد دونوں کی کیرئیرز پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 20-2019 کے لیے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے جس میں کپتان سرفرازاحمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ کو اے کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
پی سی بی نے گذشتہ سال 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے مگر اس سال ان کی تعداد میں نمایاں کمی کرتے ہوئے صرف19کرکٹرز کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔پی سی بی نے اظہر علی کو اے سے بی کٹیگری اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے والے محمد عامر کی تنزلی سی کیٹیگری میں کر دی ہے۔بورڈ نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں اور کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں جب کہ کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو رکھا گیا ہے۔نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔گذشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ دو سابق کپتانوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔وسیم خان کے مطابق پی سی بی نے آئندہ سیزن کے لیے بلند اہداف رکھے ہیں اور نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے معیار بلند کیا ہے۔ایم ڈی پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ پراعتماد ہیں کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے بورڈ کو اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔

تازہ ترین خبریں

حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوتے، شہباز شریف

حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوتے، شہباز شریف

کون ہے جووزیراعظم کوگمراہ کررہاہے؟اپنے ہی سابق وزیرنے حکومتی رہنماء پربڑاالزام لگادیا

کون ہے جووزیراعظم کوگمراہ کررہاہے؟اپنے ہی سابق وزیرنے حکومتی رہنماء پربڑاالزام لگادیا

منی لانڈرنگ کا کیس۔۔۔!!! عدالت سے اہم خبر آگئی ،ن لیگی یہ خبر ضرور پڑھ لیں

منی لانڈرنگ کا کیس۔۔۔!!! عدالت سے اہم خبر آگئی ،ن لیگی یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔۔۔!!! وجہ کیابنی ؟ڈیم انتظامیہ نے بالآخر سب کچھ بتا دیا ،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔۔۔!!! وجہ کیابنی ؟ڈیم انتظامیہ نے بالآخر سب کچھ بتا دیا ،بڑی خبر آگئی

ماہ جولائی میں کتنی چیزیں مہنگی ہوئیں؟ حکومتی ادارے نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

ماہ جولائی میں کتنی چیزیں مہنگی ہوئیں؟ حکومتی ادارے نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آپ کوسپورٹ کررہی ہے اورسرحدپارسے۔۔۔ سوال پوچھنے پرسہیل شاہین کاایساجواب جس سے بھارتی اینکرکی بولتی بندہوگئی

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آپ کوسپورٹ کررہی ہے اورسرحدپارسے۔۔۔ سوال پوچھنے پرسہیل شاہین کاایساجواب جس سے بھارتی اینکرکی بولتی بندہوگئی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات :وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات :وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش ۔۔۔!!!  مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں،شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

اسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش ۔۔۔!!! مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں،شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

ایک مرتبہ پھرسمارٹ لاک ڈائون لگاسکتےہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

ایک مرتبہ پھرسمارٹ لاک ڈائون لگاسکتےہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

دوست ہو تو چین جیسا ، جو کہا کردکھایا۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

دوست ہو تو چین جیسا ، جو کہا کردکھایا۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

نیب نے تین سال میں بڑی مچھلیوں سےکتنے ارب روپے وصول  کیے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

نیب نے تین سال میں بڑی مچھلیوں سےکتنے ارب روپے وصول کیے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

محکمہ معدنیات کی ریکارڈ وصولیاں،بزدار حکومت نے ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی

محکمہ معدنیات کی ریکارڈ وصولیاں،بزدار حکومت نے ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی

پنجاب کے اہم ترین شہرمیں خوفناک دھماکہ ،جانی نقصان  کی اطلاعات ،متعددافراد زخمی،امدادی کارروائیاں جاری

پنجاب کے اہم ترین شہرمیں خوفناک دھماکہ ،جانی نقصان کی اطلاعات ،متعددافراد زخمی،امدادی کارروائیاں جاری

نیب نے بڑی مچھلیاں پکڑیں ، تین سال میں 502 ارب روپے وصول کیے،شہبازگل

نیب نے بڑی مچھلیاں پکڑیں ، تین سال میں 502 ارب روپے وصول کیے،شہبازگل