02:18 pm
 بھارتی پرچم  لہرانے کی تصویر شیئر کرنے اوربھارتی یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا  سامنا

بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کرنے اوربھارتی یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

02:18 pm

دبئی( آن لائن )پاکستان کے ٹیسٹ اسٹار و سابق قومی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کرنے اوربھارتی یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر آویزاں کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
تاہم ثانیہ کے لاتعداد فالوورز نے انہیں آڑیہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست(بھارت کے یوم آزادی)کو یوم سیاہ قرار دیاہے۔ زارا اکرام نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے کہا انسانیت کے لیے یوم سیاہ منائیں۔جب کہ کچھ لوگوں نے پاکستان اورکشمیر کا جھنڈا شیئر کراتے ہوئے لکھا کشمیر بنے گا پاکستان انشااللہ۔فرح ناز نامی صارف نے ثانیہ مرزا سے درخواست کرتے ہوئے کہا بھابھی پلیز پاکستانی ہوجائیں اس کے ساتھ انہوں نے فری کشمیر(کشمیر کی آزادی)اور یوم سیاہ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

تازہ ترین خبریں