03:01 pm
مصباح الحق کا نام قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لئے منتخب کر لیا گیا

مصباح الحق کا نام قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لئے منتخب کر لیا گیا

03:01 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مصباح الحق کو پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مصباح الحق کا نام شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالنے کیلئے منتخب کیے جا چکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔
تاہم مصباح الحق کی تقرری کا حتمی اعلان 19 اگست کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو عہدوں سے فارغ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے اشتہار شائع کرکے درخواستیں طلب کی تھیں۔

تازہ ترین خبریں