09:45 am
اٹک کی ہاکی ٹیم کی انٹر ڈسٹر کٹ مقابلہ جات میں شمولیت کے لیے روانگی

اٹک کی ہاکی ٹیم کی انٹر ڈسٹر کٹ مقابلہ جات میں شمولیت کے لیے روانگی

09:45 am

اٹک۔ : ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے جاری ایک پر یس ریلیز کے مطابق ضلع اٹک کی ہاکی ٹیم تحصیل شاہ کو ٹ ضلع ننکانہ صاحب انٹر ڈسٹر کٹ مقابلہ جات میں شمولیت کے لیے روانہ ہو گئی ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی کی خصوصی ہدایات پر ضلع اٹک میں جشن آزادی کے موقع پر تمام تحصیلوں میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جارہے ہیں۔
 
ہاکی ٹیم کی روانگی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد اٹک سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا ۔جس میں ہاکی ٹیم کو ڈپٹی کمشنر اٹک نے کِٹ پیش کی ۔اس تقریب میں ضلع اٹک کے سابقہ سپورٹس افسران عبدالغفار خان اور بشیر احمد صدیقی نے بھی شر کت کی۔علاوہ ازیں ٹیم کی سلیکشن رانا لیا قت علی خان سابقہ کپتان پاکستان نیشنل ہاکی ٹیم نے کی ۔ہاکی ٹیم کو نیک تمنائوں اور دعائوں کے ساتھ روانہ کیا گیا۔اس موقع پر صدر ضلعی ہاکی ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی اور ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر کی کاوشوں کو سراہا جو کہ وہ ضلع اٹک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں