07:20 am
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سرگودھا کا اجلاس

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سرگودھا کا اجلاس

07:20 am

سرگودھا ۔ : کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سرگودھا یاسراقبال وڑائچ کی زیرِصدارت ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع سرگودھا کے تمام فٹ بال کلبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سرگودھا یاسر اقبال کو ضلع سرگودھا کے کوآرڈینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر خان کے فیصلے کو سراہا۔
 
کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سرگودھا یاسر اقبال نے تمام فٹ بال کلبوں کے نمائندوں کا خیرمقدم کیا، اور انہیں ہدایت کی کہ وہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رہنما ء اصولوں کے تحت اپنے متعلقہ فٹ بال کلب کی فائلوں کی جانچ پڑتال اور اندراج کے عمل کو مکمل کریں ۔ اس کے علاوہ باہمی طور پر یہ طے پایا گیا کہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں انٹر کلب ٹورنامنٹ کا انعقاد زمیندار فٹبال کلب 47 شمالی کی گراؤنڈ پر کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر شرکت کرنے والے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں